6 نومبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے جاری رہنے سے شام مکمل تباہ ہوجائے گا۔

ابنا: شام کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے سلامتی کونسل کا منگل کو خصوصی اجلاس ہوا جسکے دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے سیاسی امور کے ڈپٹی جفری فلیٹمین نے سلامتی کونسل کے 15 اراکین کو شام میں جاری تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے جاری رہنے سے شام ،مکمل تباہ ہوجائےگا اور اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے شام کے عوام کی شمولیت اور کسی بھی غیرملکی دباؤ کے بغیر فوری طورپر سیاسی طریقۂ کار اپنانے کی ضرورت ہے ۔ فلیٹمین نے مزید کہا کہ شام میں حالات دن بدن بدتر ہوتے جارہے ہیں جن کے اثرات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتےہیں – انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات کے اثرات کو اب بھی لبنان ،ترکی اور جولان پہاڑیوں میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے اور یہ تشویش بھی پایا جاتا ہے کہ شام میں جنگ کی آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

فلیٹمین نے شام میں انسانی حالات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے ۔
.......
/169